سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران کی حمایت اس لیے نہیں کی تھی کہ وہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جائیں: انوار الحق

کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ نو مئی کے واقعات میں جو لوگ شامل ہیں، ان کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہونی چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر انوار الحق، رکن قومی اسمبلی روبینہ عرفان اور دیگر اراکین نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نو مئی کے واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ ان واقعات میں جو لوگ شامل ہیں، ان کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی ہونی چاہیئے۔سینیٹر انوار الحق نے کہا کہ ’اگر پی ٹی آئی کے کچھ دوست ہماری اس پوزیشن سے متفق نہیں ہیں تو ہمارے راستے الگ ہو جائیں گے۔سینیٹر انوار الحق نے کہا کہ ’ہم نے عمران خان کو اس لیے ووٹ نہیں دیا تھا کہ وہ اداروں پر چڑھ دوڑیں۔انھوں نے کہا کہ ’عمران خان کی حمایت ملک میں بہتر گورننس کے لیے کی تھی اس لیے نہیں کہ وہ ملک کو خانہ جنگی کی طرف لے جائیں۔انھوں نے کہا کہ ’عدلیہ اور اسٹیبلشمنٹ کو بھی اپنے کردار پر غور کرنا چاہیے۔