گیرتھ ہوپکن کا کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین گیرتھ ہوپکن نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔ 37سالہ ہوپکن نے نیوزی لینڈ کے لیے ایک ٹیسٹ،25ایک روزہ اور 10ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ۔ گیرتھ ہوپکن نے نیوزی لینڈ کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں جنوبی ڈسٹرکٹ ، کینٹر بری ،اوٹاگو اور آکلیند کی نمائندگی کی ۔ انھوں نے 158فرسٹ کلاس میچوں میں 17سنچریوں اور 34نصف سنچریوںکی مدد سے 7550رنز بنائے جبکہ وکٹ کیپر کی حیثیت سے 26اسٹمپ اور 435کیچزکا ریکاڑ اپنے نام کرلیا ۔

Next Post

سپریم کورٹ کامدوگال آئی پی ایل فکسنگ رپورٹ بی سی سی آئی کو دینے سے انکار

Fri Apr 11 , 2014
نئی دہلی: بھارتی سپریم کورٹ نے دھونی کے خلاف تحقیقات کے لیے جسٹس مدوگال رپورٹ بھارتی کر کٹ بورڑ کو جاری کر نے سے انکار کر دیا ۔ جسٹس اے کے پیٹنک اور جسٹس جے ایس کھیہر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بی سی سی آئی کے وکلا کو بتایا کہ16اپریل کو سپریم کورٹ کی سماعت سے پہلے متعلقہ […]