لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران نیازی صرف این آر او چاہتے ہیں،ان کے پاس اپنے جرائم کا کوئی جواب ہی نہیں ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں لیگی رہنما عابد شیر علی نے کہا کہ ”نواز لیگ پر مقدمات چلانے کے لیے نیب قانون کا ناجائز استعمال ٹھیک تھا، عمران نیازی کو خود جواب دینا پڑ رہا ہے توقانون غلط ہو گیا،بات یہ ہے کہ اس بدمعاش کے پاس اپنے جرائم کا کوئی جواب ہی نہیں،۔ ناچ نہ جانے آنگن ٹیڑھا، اسے صرف این آر او چاہیے“۔
Next Post
انتقا م کی آگ مزید نہ پھیلای جائے: شیخ رشید
Fri May 19 , 2023
راولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان سنگین اقتصادی بحران میں داخل ہوگیا ہے،بجٹ سے پہلے سیکرٹری خزانہ تبدیلا آئی ایم ایف سے چھٹی زرمبادلہ کے ذخائر کم،آٹا نایاب اقتصادی تباہی اورسیاسی عدم استحکام ہے۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں شیخ […]
