ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

انتقا م کی آگ مزید نہ پھیلای جائے: شیخ رشید

راولپنڈی(پی پی آ ئی) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان سنگین اقتصادی بحران میں داخل ہوگیا ہے،بجٹ سے پہلے سیکرٹری خزانہ تبدیلا آئی ایم ایف سے چھٹی زرمبادلہ کے ذخائر کم،آٹا نایاب اقتصادی تباہی اورسیاسی عدم استحکام ہے۔اپنے ٹو ئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ پی ٹی آئی پرپابندی آرمی ایکٹ اورفوجی عدالتوں کا قیام سیاسی انتقام کم عقلی اورذہنی پستی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ انتقام کی آگ مزید نہ پھیلای جائے میرے سٹاف بلال طارق کو 10 جھوٹے سنگین مقدمات میں جیل بھیج دیا ہے،گھروں پرچھاپہ مارنے والے ماؤں بہنوں کے سروں پرہاتھ رکھیں اور ان کی تضحیک اور تذلیل نہ کریں مائیں بہنیں بیٹیاں سب کی سانجی ہوتی ہیں، چادراورچاردیواری کااحترام کیاجائے۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 13جماعتوں کی سیاست موزی کورونابیماری ہے، جودباؤ میں بکے گاوہ بکاؤمال کہلائے گا اورکوڑادان میں جائیگا،چڑھتے سورج کی پوجا پارٹیاں بدلنے کی عدت پوری نہ کرنا،چلے ہوئے کارتوس اورعوام میں قابل نفرت ہیں پوری قوم کورکمانڈرہاؤس پر حملے کی مذمت کرتی ہے لیکن اگرانصاف نہ ہواتو یہ حکومت کے گلے پڑیگا۔