ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران نیازی کو القادر ٹرسٹ کیس میں کوئی بھی نہیں بچاسکتا: شرجیل میمن

کرا چی(پی پی آ ئی) پیپلز پا رٹی کے رہنما اور صوبائی وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان پرکڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کے کہنے پر بسیں جلوائی گئی، اسی کے کہنے پر تنصیبات پر حملے کروائے گئے، کچھ بھی ہو جائے عمران خان کو جیل جانا پڑے گا۔صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن نے پریس کانفرنس میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے سائفرکے معاملے پر قوم سے ابھی تک معافی نہیں مانگی،پہلے کہا امریکہ نے نکالا اب کہتا ہے آرمی اسٹیشمنٹ نے نکالا،اقتدار کے لالچ میں جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔صوبائی وزیراطلاعات سندھ نے عمران خان کو نمک حرام قراردیتے ہوئے کہا،آپ سے تو جنرل باجوہ کے احسانوں کا بھی پاس نہیں رکھا گیا۔ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں کوئی بھی نہیں بچاسکتا، اس کیس میں کسی گواہ کی ضرورت نہیں، عمران نیازی کی سزا کیلئے بینک اسٹیٹمنٹ ہی کافی ہے، ان کے خلاف بی آر ٹی کے کیسز ہے، اس نے اپنے محلات کو ریگولائز کروایا۔شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ملک اس وقت معاشی دباؤمیں ہے، عمران خان نے ملک کو اس نہج پر پہنچایا، ہمارا یہ سال بھی افراتفری میں گزرگیا، پاکستان پیپلز پارٹی آڈیو اور ویڈیو لیکس کے خلاف ہے، سیاستدان جیل سے نہیں ڈرتا، ہم نے باہر سے آکر گرفتاری دی۔