ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اللہ کو معلوم ہے مائنس کون ہونے جارہا ہے اور پلس کون ہوگا لیکن اب یہ ہو کر رہے گا: شیخ رشید

راولپنڈی(پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ اللہ کو معلوم ہے کہ مائنس کون ہونے جارہا ہے اور پلس کون ہوگا لیکن اب یہ ہو کر رہے گا،فیصلہ اسی ہفتے میں ہوجائے یااگلا ہفتہ لے لے جون میں چت یاپٹ ہوکررہے گا۔سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سا بق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عدلیہ جیتے گی بیشک آڈیو لیک تحقیقات کمیشن چیف جسٹس کے مشورے کے بغیر کیوں نہ بنالیں آئینی قانونی فیصلہ چیف جسٹس کی طرف سے آکر رہے گا۔ ساری قوم جناح ہاوس اور جی ایچ کیو پر حملے کی نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ اس پر رنجیدہ ہے لیکن بے جا بے گناہ لوگوں کی گرفتاریوں سے اداروں کی ساکھ کو نقصان پہنچے گا،سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ موجودہ حکومت لوگوں کی نظر میں قابل نفرت ہو چکی ہے جو بھی ان کا ساتھ دے گا ڈوب جائے گا شجر اور حجر بھی ان کا رونا رورہے ہیں۔شیخ رشید نے کہاکہ جوپارٹیاں بدل رہے ہیں عوام میں ا نکی حیثیت دولہن اک رات کی سے زیادہ نہیں، دو تین مہینے سسرال جیل کاٹنے سے قیامت نہیں آجاتی لیکن بکنے کادھبہ کبھی نہیں مٹتا،نسلی اوراصلی مشکل وقت میں ساتھ نہیں چھوڑتے اورچٹان کی طرح ڈٹے رہتے ہیں معاشی حالات خوفناک ہوگئے اسمبلی میں جانے اورنہ جانے سے فرق نہیں پڑتا۔