ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کپاس کی بوائی اور پیداوار کا ٹارگٹ ہرصورت حاصل کرینگے: نگران وزیراعلیٰ پنجاب

لاہور(پی پی آ ئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ کپاس کی بوائی اور پیداوار کا ٹارگٹ ہر صورت حاصل کرینگے، کپاس کی فصل صوبے اورکاشتکار کیلئے معاشی گیم چینجرثابت ہوسکتی ہے، زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے کاشتکاروں کو نقد انعامات دیئے جائیں گے۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت اجلاس میں کپاس کی بوائی کے حوالے سے پیش رفت کا جائزہ لیا گیا، نگران وزیراعلیٰ نے کپاس کی بوائی اور پیداوار کا ٹارگٹ ہر صورت حاصل کرنے کی ہدایت کر دی۔نگران وزیراعلیٰ نے کہا کہ کپاس کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے والے کاشتکاروں کو نقد انعامات دیئے جائیں گے، کپاس کی بوائی کا ہدف حاصل کرنے پر متعلقہ عملے کی بھی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔محسن نقوی نے صوبہ بھر میں پانی چوری کے واقعات کی روک تھام کا بھی حکم دے دیا، اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کپاس کے کاشت کاروں کو پانی، بیج اور کھاد سمیت کسی چیز کی کمی نہیں آنے دی جائے گی۔اجلاس کے دوران صوبہ بھر میں جعلی ادویات اور بیج فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی مزید موثر بنانے کی ہدایت کی گئی، جبکہ سیٹلائٹ کے ذریعے کراپ سروے کی تجویز بھی دی گئی۔محسن نقوی نے کہا کہ کپاس کی کم ازکم امدادی قیمت 8500 روپے مقرر کی گئی ہے، پنجاب میں کپاس کی بوائی کا ہدف حاصل کرنا ہمارا مشن ہے۔