کراچی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلاجائے گا

کراچی(پی پی آئی)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 30 اگست سے 3 ستمبر کے دوران کراچی میں منعقد دوسرا ٹیسٹ میچ تماشائیوں کے بغیر کھیلا جائے گا۔پی سی بی  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دونوں ٹیموں کے دوران دوسرا ٹیسٹ 30 اگست سے 3 ستمبر تک نیشنل بینک سٹیڈیم کراچی میں ہوگا، آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی تیاری کے لیے تعمیراتی کام کی وجہ سے یہ مشکل فیصلہ کیا ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ اپنے قابل قدر شائقین کی قدر کرتے ہیں لیکن ان کی صحت اور حفاظت ہمارے لیے اہم ہے، یہ تعمیراتی کام آئی سی سی چیمپینزٹرافی کے لیے سٹیڈیم کو بہترین سہولتوں میں لانے کے لیے ہے۔پی سی بی نے کہا کہ کراچی ٹیسٹ کی ٹکٹوں کی فروخت معطل کردی گئی ہے، جن لوگوں نے ٹکٹ خرید لیے ہیں، ان کی رقم انہیں واپس کردی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

پشین میں 50 بستروں کا ہسپتال تعمیرہوگا،لوکل کونسل کیلئے 10 کروڑ گرانٹ

Wed Aug 14 , 2024
کوئٹہ(پی پی آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پشین کے دورہ کے موقع پر جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پشین میں 50 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر کا اعلان کیا، پشین لوکل کونسل کے لئے 10 کروڑ کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے  مزید کہا کہ پشین کو […]