پشین میں 50 بستروں کا ہسپتال تعمیرہوگا،لوکل کونسل کیلئے 10 کروڑ گرانٹ

کوئٹہ(پی پی آئی) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پشین کے دورہ کے موقع پر جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پشین میں 50 بستروں پر مشتمل ہسپتال کی تعمیر کا اعلان کیا، پشین لوکل کونسل کے لئے 10 کروڑ کی گرانٹ کا بھی اعلان کیا۔وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے  مزید کہا کہ پشین کو علیحدہ ڈویژن بنانے اور تمام متعلقہ امور کا جائزہ لینے کے لئے کمیٹی  تشکیل دی جائے گی، پشین ہائی وے پر ریسکیو 1122 کا مرکز بھی قائم کیا جائے گا، پشین میں بلوچستان یونیورسٹی کے کیمپس کی تعمیر پر بھی غور کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آرمی چیف کا بیان ان کی سوچ کا مظہر، آج تک اس سے بہتر تقریر نہیں سنی: چودھری شجاعت حسین

Wed Aug 14 , 2024
لاہور(پی پی آئی) سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ آرمی چیف کا بیان ان کی سوچ کا مظہر ہے۔صدر پاکستان مسلم لیگ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں نے آج تک اس سے بہتر تقریر نہیں سنی، اس موقع پر میں فوج کے سپاہیوں کے نام ایک تحفہ کرنا چاہتا ہوں، میں نے وزیراعلیٰ کو شہید سپاہیوں […]