لاہور(پی پی آئی) سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ آرمی چیف کا بیان ان کی سوچ کا مظہر ہے۔صدر پاکستان مسلم لیگ چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ میں نے آج تک اس سے بہتر تقریر نہیں سنی، اس موقع پر میں فوج کے سپاہیوں کے نام ایک تحفہ کرنا چاہتا ہوں، میں نے وزیراعلیٰ کو شہید سپاہیوں کے حوالے سے تجویز دی ہے۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ ہر علاقے کی شاہراہ پر وہاں کے شہید سپاہیوں کے نام آویزاں کئے جائیں تاکہ مقامی افراد کو بھی اس بات پر فخر محسوس ہو۔