امام و خطیب مسجد نبوی الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر واپس مدینہ منورہ روانہ

لاہور(پی پی آئی)امام و خطیب مسجد نبوی الشیخ ڈاکٹر صلاح بن محمد البدیر اپنا سات روزہ خیر سگالی دورہ مکمل کر کے بدھ کے روز واپس مدینہ منورہ روانہ ہو گئے۔لاہور ایئرپورٹ پر چودھری سالک حسین، سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان، حافظ طاہر اشرفی اور سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے معزز مہمان کو الوداع کیا۔ اس موقع پر معزز مہمان نے پاکستان میں قیام کے دوران عوام کی الحرمین الشریفین سے والہانہ محبت اور عقیدت پر شکریہ ادا کیا.معزز مہمان نے فیصل مسجد اسلام آباد میں نماز جمعہ کا خطبہ دیا اور امامت کروائی۔ انہوں نے تاریخی بادشاہی مسجد لاہور اور جامعہ اشرفیہ لاہور میں بھی نمازوں کی امامت کروائی اور ملک پاکستان اور امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

 یومِ آزادی پر پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام

Wed Aug 14 , 2024
کراچی(پی پی آئی)پاکستان کے77واں یومِ آزادی پرملک بھرکی مساجد میں پاکستان کی بقا اور سلامتی کیلئے قرآن خوانی اور دعاؤں کا اہتمام کیا گیا۔ملک بھرکی مساجد میں دِن کا آغازقرآن خوانی،ملک و قوم کی سلامتی،خوشحالی، ترقی اوردہشتگردی کے خاتمے کیلئے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔نمازِفجر کے وقت ملک بھرمیں امن واستحکام،ترقی اورخوشحالی کے لئے دعائیں کی گئیں، تحریک آزادی پاکستان کے […]