انگلش کاﺅنٹئی ڈرہم کمار سنگاکارا سے معاہدے کی خواہاں

لندن: انگلش کائنٹی ڈرہم رواں سیزن کے لیے سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کمار سنگا کاراسے مختصر مدتی معاہدہ کر نے کی خواہاں ہے ۔ڈرہم شائر کمار سنگاکارا سے حتمی بات کر نے کی خواہش مند ہے لیکن انتظامہ اس قسم کے معاہدے سے خوش نہیں۔ ڈرہم کے کوچ جان لیویس کا کہنا ہے کہ سری لنکن ٹیم کے سا بق کپتان ڈررہم کے لیے بہترین ثابت ہوںگے ۔انھو ں نے کہا کہ میر ا نہیں خیال دنیا کا کوئی بھی بہترین کھلاڑی آئی پی ایل کا حصہ نہ رہا ہو۔36سالہ سنگاکا را نے حال ہی میں بنگلہ دیش میںٹی ٹوئنٹی و رلڈکپ جیتنے کے بعد مختصر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا ، انھوں نے 2007میں واروکشائر اور 2010میں لنکاشائر سے معاہدہ کیا لیکن کوئی میچ کھیل نہیں پائے تھے۔ تاہم ڈرہم نے آسٹریلین آل راﺅنڈر جوہن ہاسٹینگز سے 2014سیزن کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔

Next Post

ایشلے جائلز کوانگلینڈ کرکٹ ٹیم کا کوچ برقرار رکھنا چاہیے:مکی آرتھر

Thu Apr 17 , 2014
لندن: آسٹریلیا اور ساﺅتھ افریقہ کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ انگلینڈاینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کو ایشلے جائلز کو ٹیم کوچ برقرار رکھنا چاہیے۔مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں خراب کارکردگی کے باوجود کوایشلے جائلز کو محدود اوورز کی کرکٹ میں انگلینڈ کا کوچ ہونا چاہیے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے […]