ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

موجودہ حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے: سراج الحق

کوئٹہ (پی پی آئی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ مرکزی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کے مسائل پر توجہ نہیں دے رہیں، اور عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہیں۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں بلوچستان ہے تو پاکستان ہے، یہ صوبہ ترقی کرے گا تو ملک ترقی کرے گا، لیکن معدنیات سے مالامال صوبہ سہولیات سے محروم ہے۔ حکومت ذمہ داری اٹھانے کو تیار نہیں، اور عوام کے تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، حکمران طبقہ صرف تنخواہیں اورمراعات لیتا ہے اور دفاتر میں چھپا ہوا ہے، مرکزی اورصوبائی حکومتیں مسائل پر توجہ نہیں دے رہیں، جماعت اسلامی بلوچستان کیحقوق کی لڑائی لڑے گی۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نئے حکمران اعلانات کرتے ہیں اور ناکام ہوکر چلے جاتے ہیں، بلوچستان کے باصلاحیت نوجوان اور لوگ پریشان ہیں، یہاں لوگوں کا جینا اورمرنا مشکل ہوگیا ہے، صوبے کے حالات کاذمہ دار کون ہے؟ کون ذمہ داری قبول کرے گا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بلوچستان میں روزگار، تعلیم اور امن وامان کچھ بھی نہیں، صوبے میں ایک کلومیٹر بھی موٹروے نہیں، یہاں 10 سال میں کوئی سڑک یا کارخانہ نہیں بنا، صوبے میں خون بہہ رہا ہے، لوگ لاشیں دفنا دفنا کر تھک گئے ہیں۔