سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عمران نیازی کا مائنس ہونے سے ملک آگے جائے گا: عابد شیر علی

لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عا بد شیر علی نے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کو کڑی تنقیدکا نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ عمران نیازی کا مائنس ہونے سے ملک آگے جائے گا۔ اپنے ٹو ئٹر پیغام میں عابد شیر علی نے لکھا ہے کہ عمران نیازی کے مائنس ہو نے سے پاکستان کے مستقبل، اسکے نوجوانوں کے اخلاق وکردار،تربیت، ملکی و ریاستی نظام، معاشرے کی اقدار اور سب سے بڑھ کر سیاست کے لیے کامیابیاں ہی کامیابیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کے مائنس ہونے سے ملک آگے جائے گا، شر اور تخریب کاری سے بچا رہے گا۔ قوم کے بچے دہشت گردی نہیں سیکھیں گے، اداروں کی عزت ہو گی، قانون کا احترام فروغ پائے گا، تماشا بازی ختم ہو جائے گی، گھٹیا طرز کلام، الزام یراشی، کرداد کشی اور جھوٹ کا دور دورہ نہیں ہو گا، قوم کے خلاف سازشوں کا دروازہ بند ہو جائے گا۔