سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فردوس شمیم نقوی کو جیل میں ڈالنا حکومت کی پست ذہنیت کی نشانی ہے: عمران خان

لاہور(پی پی آئی) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے فردوس شمیم نقوی کی گرفتاری کی شدید مزمت کرتے ہو ئے کہا کہ فردوس شمیم نقوی کو جیل میں ڈالنا حکومت کی پست ذہنیت کی نشانی ہے۔ سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا ہے کہ فردوس شمیم نقوی کو دہشت گردی کے الزام میں زندان میں ڈال کر اہلِ اقتدار نے ظاہر کیا ہے کہ کس قدر گراوٹ کے شکار ہیں۔عمران خان نے کہا کہ فردوس شمیم نقوی 27 سال قبل میرے ہمسفر اور پاکستان کو ایک منصفانہ اور انسانی اقدار پر مبنی سماج کی صورت میں ڈھالنے کے خواب میں میرے شراکت دار بنے۔انھوں نے جدوجہد کے تمام نشیب و فراز کا پوری ثابت قدمی سے سامنا کیا اور ایمان کی پختہ بنیادوں پر استوار مضبوط کردار ہی تھا جو بہت سی مایوسیوں کے باوجود ثابت قدمی کا وسیلہ بنا۔فردوس شمیم نقوی سرطان سے شفایابی کے مراحل میں ہیں جبکہ مرض کا بھی انھوں نے پورے وقار اور ہمت سے مقابلہ کیا۔