سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

اسکرین ٹورازم دنیا میں بیانیہ پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہے:مریم اورنگزیب

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ اسکرین ٹورازم دنیا میں بیانیہ پہنچانے کا بہترین ذریعہ ہے، ہمیں پروڈکشن میں اپنے شاندار ماضی کو شاندار حال میں تبدیل کرنا ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی اکیڈمی میں نیشنل فلم پروڈکشن انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ بدقسمتی سے فلم سازی کا شعبہ ایک خاص طبقے یعنی ایلیٹ کلاس تک محدود ہے اور عام فلم ساز چاہے جتنا باصلاحیت کیوں نہ ہو، کو فلم سازی میں بہت سی مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے۔ اس صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے 2017میں پاکستانی فلم پالیسی کی بنیاد رکھی گئی جس کی منظوری وفاقی کابینہ نے 2018میں دی تھی۔
وفاقی وزیرنے کہا کہ گزشتہ 30 سالوں میں پاکستان کے عوام اور افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بھرپور جنگ لڑی، اسے عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں فلمی صنعت 60، 70 اور 80کی دہائیوں میں عروج پر تھی جو آہستہ آہستہ زوال کا شکار ہوتی گئی۔ سینما ہال شادی ہالوں، سی این جی اسٹیشنوں اور پٹرول پمپوں میں تبدیل ہوگئے جو فلم انڈسٹری کے مزید زوال کا باعث بنے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ پوری دنیا میں سکرین ٹورازم کے ذریعے پاکستان کابیانیہ پہنچانا، سنیما ہاوسز و فلمی صنعت کی بحالی، نوجوانوں کو اس کے ساتھ منسلک کرنا اورانہیں سہولیات فراہم کرنا پاکستان فلم پالیسی کے بنیادی نکات ہیں اور اسی وڑن کے تحت پاکستان فلم انسٹی ٹیوٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔