سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ ایک مثال ہے، ہم اس مثال کو بے مثال بنائیں گے،: وزیر اعظم

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ(پی کے ایل آئی)ایک مثال ہے، ہم اس مثال کو بے مثال بنائیں گے۔ سماجی را بطے کی ویب سا ئٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ ہمیشہ سے میرے دل کے قریب رہا ہے، میری تمنا تھی اور ہے کہ یہ شاندار ہسپتال پاکستان کا جان ہاپکنزبنے اور گردے، جگر کی بیماریوں کے علاج معالجہ کے لیے پی کے ایل آئی پاکستان کی پہچان بن جائے۔ مگر صد افسوس کہ عمران نیازی اور ایک سابق چیف جسٹس نے اس مشن کو اپنی سیاست اور ذاتی مفادات کا نشانہ بنایا اور اس ہسپتال کو بے پناہ نقصان پہنچایا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ روز ہسپتال دورے کا مقصد بحالی کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا ہی جائزہ لینا تھا، ہمارے قدم رکنے والے نہیں ہم ہسپتال کو ورلڈ کلاس بنانے اور اس کی بحالی کے لیے ہم تمام کوششیں اور توانائیاں صرف کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ ڈاکٹر سعید اختر کی قیادت میں ایک مخلص ٹیم وہاں ہمہ تن مصروف اور مقصد میں مگن ہے جس میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔