پشاور(پی پی آئی) خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کو ایک اور دھچکا لگ گیا، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ہشام انعام اللہ نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ہشام انعام اللہ گزشتہ 10 ماہ سے عمران خان کے اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانیے پرنالاں اور9 مئی کے واقعات اورشہدا کے مجسموں کی بے حرمتی پربھی رنجیدہ تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہشام انعام اللہ کے پارٹی سے اختلافات بھی چل رہے تھے، وہ علی امین گنڈا پور کی حلقے میں مداخلت پر پارٹی سے شکایت بھی کرچکے تھے، ڈاکٹر ہشام انعام اللہ پشاورمیں پریس کانفرنس میں پارٹی سے علیحدگی کا باضابطہ اعلان کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہشام انعام اللہ پی ڈی ایم میں شامل کسی جماعت کا حصہ بن سکتے ہیں،ہشام انعام اللہ مقامی تنظیم مروت قومی اتحاد کے پلیٹ فارم سے بھی آئندہ الیکشن میں حصہ لے سکتے ہیں۔
Next Post
پاکستانی صورتحال پر پریشان، 16کینیڈین اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو خط لکھ دیا
Sat May 20 , 2023
اوٹاوا (پی پی آئی)پاکستان کی صورتحال پر 16کینیڈین اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو خط لکھ دیا۔ خط کے متن کے مطابق پاکستان میں پرامن مظاہروں کی اجازت ہونی چاہیے، پاکستان میں تشددکے تمام واقعات سمیت بیگناہ شہریوں، صحافیوں اور دیگر افراد کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔ متن […]
