ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی صورتحال پر پریشان، 16کینیڈین اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو خط لکھ دیا

اوٹاوا (پی پی آئی)پاکستان کی صورتحال پر 16کینیڈین اراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کو خط لکھ دیا۔ خط کے متن کے مطابق پاکستان میں پرامن مظاہروں کی اجازت ہونی چاہیے، پاکستان میں تشددکے تمام واقعات سمیت بیگناہ شہریوں، صحافیوں اور دیگر افراد کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہیں۔ متن کے مطابق گرفتار افراد پر مقدمات سول عدالت میں چلائیجانے چاہئیں، عمران خان پر عائد الزامات کھلی عدالت میں واضح کیے جائیں اور پاکستانیوں کو اپنی قسمت کا فیصلہ آزاد اور شفاف انتخابات سے کرنا چاہیے۔ پی پی آئی کے مطابق خط کے متن میں یہ بھی لکھا گیا کہ پاکستان میں جمہوری اقدار کی حکمرانی کیلئے ساتھ دیں گے، پاکستان کی صورتحال پرآپ کے ٹھوس ردعمل کے منتظر ہیں۔ خط پر کینیڈین اراکین پارلیمنٹ اقرا خالد، شفقت علی، سمیر زبیری، پال شیانگ، یاسر نقوی اور دیگر نے دستخط کیے۔