ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بھارتی وزیراعظم پاکستان سے تعلقات ’معمول پر لانے‘ کے خواہاں

ٹوکیو/نئی دہلی(پی پی آئی)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ہیروشیما میں جی 7 سربراہی اجلاس کے لیے جاپان کے دورے سے قبل کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ ’معمول کے اور ہمسایہ تعلقات‘ چاہتا ہے۔تاہم انہوں نے اس معاملے پر بھارت کے بار بار دہرائے جانے والے مؤقف کو دہرایا اور کہا کہ ’دہشت گردی اور دشمنیوں سے پاک ایک سازگار ماحول پیدا کرنے کی ذمہ داری اسلام آباد پر ہے۔‘ پی پی آئی کے مطابق دوسری طرف پاکستان بھارتی مؤقف کو مسترد کرتا ہے اور رواں ماہ کے اوائل میں اس نے بھارت سے کہا تھا کہ ’آئیے سفارتی پوائنٹ اسکورنگ کے لیے دہشت گردی کو ہتھیار بنانے میں نہ پھنسیں‘۔نریندر مودی نے جاپانی اخبار نکی ایشیا سے بات کرتے ہوئے مشرقی لداخ میں بھارت اور چین کے درمیان تعطل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ’چین کے ساتھ معمول کے دو طرفہ تعلقات کے لیے سرحدی علاقوں میں امن اور سکون ضروری ہے‘۔انہوں نے کہا کہ تعلقات کو ’معمول‘ پر لانے سے وسیع تر خطے اور دنیا کو فائدہ ہوگا۔