ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسزمیں واضع کمی

اسلام آباد (پی پی آ ئی) کورونا وائرس کے مثبت کیسزمیں واضع کمی آ گئی،ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے صرف 2مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 946افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے صرف 2کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.21فیصد ریکارڈ کیا گیاہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا،جبکہ 7مریضوں کی حالت تشویشناک بتا ئی گئی ہے۔