ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حکومت نے دل کی بند شریانیں کھولنے کیلئے استعمال ہونے والے اسٹنٹ کی قیمتیں بڑھا دیں

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی حکومت نے دل کی بند شریانیں کھولنے کے لیے استعمال ہونے والے اسٹنٹ کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ڈریپ کے نوٹیفکیشن کے مطابق امریکا میں تیار کردہ زینکس ایکس پیڈیشن کی قیمت ایک لاکھ 34ہزار369 روپے ہو گئی ہے۔
زینکس پرائم کی قیمت 86ہزار 711روپے، ریزولیٹ اونکس کی قیمت ایک لاکھ 24ہزار 654 روپے،ڈریپ کے مطابق ریزولیٹ انٹگریٹی کی قیمت 58ہزار 851 روپے، پروموس پریمیر کی قیمت 75ہزار 846 روپے کر دی گئی ہے۔ڈریپ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پروموس ایلیمنٹ پلس 64ہزار 844روپے، اوسیریو کی قیمت ایک لاکھ 23ہزار 602 روپے، فائر ہاک کی قیمت 63ہزار 205 روپے،بی ایم ایس انگریٹی کی قیمت 24ہزار 580روپے، زلمس کی قیمت 80ہزار 529روپے، بائیو میٹرکس الفا سٹنٹ کی قیمت ایک لاکھ 19 ہزار 388روپے،بائیو میٹرکس نیوفلیکس ا سٹنٹ 86ہزار 147 اوراور اسٹنٹ زوکون کی قیمت 58 ہزار 992 روپے مقررکی گئی ہے۔