ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سوات،بحرین بازار دوبارہ زیر آب، سیاح پھنس گئے

سوات(پی پی آ ئی)سوات کی وادی بحرین میں برف پگھلتے ہی دریائے سوات کے بہاؤمیں اضافہ ہوگیا، دریا کا پانی بازار میں داخل ہونے کے بعد کالام روڈ چھوٹی گاڑیوں کے لئے بند ہوگیا۔سوات میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی دریائے سوات کا بہاؤبڑھ گیا۔ سیلاب کے 9 ماہ گزرنے کے بعد بھی بحرین بازارکو محفوظ نہ بنانے پر پانی بازارمیں داخل ہوگیا۔کالام روڈ کی بندش کے باعث دونوں طرف لوگ پھنس گئے، سیاح بھی پھنس گئے جنہیں منی ٹرک کے ذریعے گاڑیاں نکالنے لگے۔ مقامی افراد کو آمدورفت میں شدید مشکلات کاسامنا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال اگست میں آنے والے سیلاب کے نو ماہ ہونے کے باوجود بحرین بازار سے لامبٹ تک کی سڑک کو بحال نہیں کیا جاسکا ہے جس کے باعث دریائے سوات کا پانی ایک بار پھر بحرین بازار میں داخل ہونا شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ سے تمام دکانیں بند ہوگئی ہیں۔