بہاولپور: نویں چولستان جیپ ریلی 2014میں غیر ملکی ڈرائیوروں کو مدعو کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ کو بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،اس ضمن میں نویں چولستان جیپ ریلی میں ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کھلاڑیوں کو مدعو کیا جارہا ہے ۔پنجاب ٹورازم کارپوریشن ذرائع کے مطابق اس حوالے سے مختلف ممالک کے کھلاڑیوں کو دعوت نامے بھیجے جارہے ہیں ۔بین الاقوامی کھلاڑیوں کی آمد سے اس سال چولستان جیپ ریلی میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات عمل میں لائے جائیں گے ۔