کراچی لیاری میں رہائشی عمارت کا چھجہ گیا ، جانی نقصان نہیں ہوا

یورو، پاؤنڈ، ین کی شرح تبادلہ میں معمولی اضافہ جب کہ امریکی ڈالر مستحکم

ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے کا ہوگیا

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی چاند کا عالمی دن منایا گیا

پیپلز پارٹی لاہور کا ہفتہ کو مینارِ پاکستان پر پاور شو ہوگا ،تیاریاں زوروں پر

اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے بعد مثبت اختتام، انڈیکس 124 پوائنٹس اضافے سے بند

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

فوج کیخلاف سازش برداشت نہیں،جی ایچ کیو کی وجہ سے ہی ملک بچا ہوا ہے:مولانافضل الرحمان خلیل

اسلام آباد (پی پی آئی)دفاع پاکستان کونسل کے رہنما مولانافضل الرحمان خلیل نے کہا کہ 9 مئی کو جو تباہی اور بربادی کی گئی اور جس طرح ملک کی بدنامی اور وقار تباہ کیا گیا، ہم نے طے کیا کہ پاکستان کے تمام علما کو ساتھ لیکر پاکستان کا صحیح معنوں میں دفاع کریں،عدلیہ سے انصاف کی عدم فراہمی پر دھرنا دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق دفاع پاکستان کونسل کے رہنمامولانا فضل الرحمان خلیل پاک فوج کی تنصیبات پر تحریک انصاف کے حملوں کیخلاف میدان میں آگئے،پی پی آئی کے مطابق مولانا فضل الرحمان خلیل نے جنرل حمید گل کے صاحبزادے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فوج کیخلاف سازش برداشت نہیں کرسکتے، پاکستان کی مسلح افواج کے ساتھ کھرے ہیں، ملکی تاریخ میں صرف دو مرتبہ جی ایچ کیوں پر حملہ ہوا، جن لوگوں نے حملہ کیا ہم ان کو دہشتگرد سمجھتے ہیں، جی ایچ کیو پر پہلا حملہ کرنے والوں کو پھانسی دی گئی، آج ایک مرتبہ پھر جی ایچ کیو پر حملہ کیا گیا یہ اہداف انڈیا کے تھے اور انڈیا ہماری فوج پر حملے کرتا تھا۔ انہوں کا مزید کہنا تھا کہ دھرنے کا پروگرام ابھی منسوخ نہیں ہوا، اگر عدلیہ سے انصاف نہ ملا تو دھرنا دیا جائے گاجس کی تاریخ جلد بتادی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ جی ایچ کیو ہمارے دفاع کی علامت ہے۔ جی ایچ کیو کی وجہ سے ہی ملک بچا ہوا ہے، انہوں نے سوال کیا کہ جیسے پہلے جی ایچ کیو پر حملہ کرنے والوں کو پھانسی دی گئی تو اب انہیں ریلیف کیوں دیا جا رہا ہے؟