کندھ کوٹ (پی پی آئی)بالائی سندھ کے ضلع کندھ کوٹ میں ڈاکوووں کے پولیس موبائل پر حملے میں 2 اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔پی پی آئی کے مطابق پولیس کے مطابق اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ اس دوران ڈاکوووں نے فائرنگ کردی، شہید اہلکاروں میں مقصود احمد اور آفتاب جکھرانی شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی اہلکاروں کو تشویش ناک حالت میں سکھر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
Next Post
فوج کیخلاف سازش برداشت نہیں،جی ایچ کیو کی وجہ سے ہی ملک بچا ہوا ہے:مولانافضل الرحمان خلیل
Tue May 23 , 2023
اسلام آباد (پی پی آئی)دفاع پاکستان کونسل کے رہنما مولانافضل الرحمان خلیل نے کہا کہ 9 مئی کو جو تباہی اور بربادی کی گئی اور جس طرح ملک کی بدنامی اور وقار تباہ کیا گیا، ہم نے طے کیا کہ پاکستان کے تمام علما کو ساتھ لیکر پاکستان کا صحیح […]
