پشاور(پی پی آ ئی) خیبر پختونخوا میں 9 اور 10 مئی کو پرتشدد مظاہروں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس نے نئی حکمت عملی تشکیل دے دی۔تفصیلات کے مطابق ملزمان کی بیرون ملک فرار کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے خیبرپختونخوا پولیس نے ایف آئی اے کو ڈیٹا فراہم کر دیا، جبکہ ملزمان کی شناخت کے لیے نادرا سے بھی معاونت حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔سنٹرل پولیس آفس کے مطابق جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ملزمان کی شناخت کے لیے فوٹیجز اور تصاویر کے ذریعے نادرا سے مزید معاونت لی جارہی ہے۔ پرتشدد مظاہرین کی ویڈیوز سے حاصل تمام تصاویر شناخت کے لیے نادرا کو ارسال کی گئی ہیں، جس کی شناخت کے بعد گرفتاریاں عمل میں لائی جائیگی۔پْرتشدد مظاہروں میں ملوث روپوش ملزمان کی ممکنہ طور پر بیرون ملک فرار ہونے کے خدشات کے پیش نظر ڈیٹا ایف آئی اے کو ارسال کیا جارہا ہے تاکہ ملزمان کو بیرون ملک فرار کی کوشش دوران فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔
Next Post
پی ٹی آئی رہنماؤں علی نواز، راجہ خرم کی ضمانت میں 29 مئی تک توسیع
Wed May 24 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں علی نواز اور راجہ خرم نواز کی ضمانت میں 29 مئی تک توسیع کر دی۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں علی نواز اعوان اور راجہ […]
