اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنماؤں علی نواز اور راجہ خرم نواز کی ضمانت میں 29 مئی تک توسیع کر دی۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف وزری کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے کیس کی سماعت کی، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کے وکیل راجہ آفتاب عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت وکیل راجہ آفتاب نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما باہر نکلتے ہیں تو گرفتار کر لیے جاتے ہیں، عدالت نے علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ضمانت میں 29 مئی تک توسیع کردی۔بعدازاں ایڈیشنل سیشن جج سکندر خان نے کیس کی سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔
Next Post
بلاول بھٹو کا شمالی وزیرستان میں دہشتگردی کی مذمت
Wed May 24 , 2023
اسلام آ باد /شمالی وزیرستان(پی پی آ ئی)پیپلز پا رٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے شمالی وزیرستان میں خودکش دھماکے میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے جوان کی شہادت پر افسوس کا اظہا کرتے ہو ئے شہداکے خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں […]
