جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نو مئی کے واقعات، تحریک انصاف پر پابندی لگانے پر غور کیا جا رہا ہے:خواجہ آصف

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے تناظر میں پاکستان تحریکِ انصاف پر پابندی لگانے کے امکانات کا جائزہ لے رہے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دفاعی تنصیبات پر حملوں کے عزائم انڈیا کے تو ہو سکتے ہیں لیکن کسی پاکستانی کے نہیں ہو سکتے۔ اور اس حوالے سے ابھی فیصلہ نہیں ہوا مگر ہم پی ٹی آئی پر پابندی کا جائزہ ضرور لے رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات اچانک نہیں ہوئے بلکہ یہ سب کچھ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا اور کور کمانڈر، جی ایچ کیو، گجرانوالہ کنٹونمنٹ اور میانوالی ائیر بیس و دیگر مقامات پر حملوں اور شہدا کی تحقیر کے منصوبے کے پیچھے گھناؤنے مقاصد تھے۔ پشاور میں ریڈیو پاکستان کے علاوہ کسی سول عمارت پر حملہ نہیں کیا گیا، اور ان تمام حملوں اور انھیں جس طرح حملوں کے متعلق بریف کیا گیا اس حوالے سے ثبوت سامنے آ رہے ہیں۔