مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے جی ڈی پی کا 11 فیصد نقصان

اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے مارکیٹیں، کاروباری مراکز شام 7 بجے تک بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔پی پی آئی کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں نئے مالی سال2023-24 کے بجٹ سے متعلق تجاویز کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی بہتری کے لیے قرضوں پر انحصار کی پالیسی ترک کرنا ہوگی، ہمیں معاشرتی رویوں کو تبدیل کرنا ہوگا اور مارکیٹوں کو جلد بند کرنا ہوگا۔شیری رحمان نے کہا کہ توانائی کی بچت ضروری ہے کیونکہ ہم درآمد کر کے ضروریات پوری کر رہے ہیں، دوست ملک ہم سے پوچھتے ہیں کہ پاکستان اس وقت کیا اصلاحات کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے جی ڈی پی کا 11 فیصد نقصان ہوا ہے، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے نقصانات پر قابو پانا بھی ضروری ہے۔