اسلام آباد (پی پی آ ئی)ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 13مثبت کیسز رپورٹ ہو گئے۔ قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ)کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2ہزار909افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے13کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.45فیصد ریکارڈ کیا گیاہے، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا،جبکہ 6مریضوں کی حالت تشویشناک بتا ئی گئی ہے۔
Next Post
شہدا کی لازوال قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں ہونے دیا جاسکتا
Thu May 25 , 2023
راولپنڈی(پی پی آ ئی)ملک بھر میں جمعرت کے روز یوم تکریم شہدائے پاکستانزور شور سے منایا گیا،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، ریٹائرڈ افسران اور سول سوسائٹی نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اپنے […]
