شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

راشد منہاس شہید نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہیں:پاک فضائیہ

راولپنڈی (پی پی آ ئی)پاک فضائیہ نے پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کو یوم تکریم شہدا پاکستان پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ 20 اگست1971 کے دن راشد منہاس شہید کی قربانی سے ایک ناقابل فراموش داستان رقم ہوئی،راشد منہاس شہید نے انسٹریکٹر پائلٹ فلائٹ لیفٹیننٹ کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ترجمان پاک فضائیہ کاکہنا ہے کہ راشد منہاس شہیدنے اپنی جان مادر وطن پر قربان کردی، راشد منہاس شہید نے ملکی وقار پر آنچ تک نہیں آنے دی،راشد منہاس شہید کی عظیم قربانی کے اعتراف میں حکومت پاکستان نے نشان حیدر سے نوازا۔ترجمان پاک فضائیہ نے مزید کہاکہ راشد منہاس شہید نوجوان نسل کیلئے مشعل راہ ہیں،راشد منہاس شہید کو شجاعت و قربانی کی علامت کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔