بیلا روس کے وزیرخارجہ 30 اور 31 مئی کو پاکستان کا دورہ کریں گے:دفترخارجہ

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بیلا روس کے وزیرخارجہ 30 اور 31 مئی کو پاکستان کا دورہ کریں گے، سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان 31 مئی کو آزر بائیجان اور جارجیا کا دورہ کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وارپریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ای یو انفو لیب نے حالیہ ہفتوں میں ایک اور رپورٹ جاری کی ہے، بھارت کے جھوٹے بیانیے پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کی گئی، پاکستان کشمیریوں کے لیے آواز اٹھاتا رہے گا۔ورلڈ کپ کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ کی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیں گے، بھارتی رویے کو دیکھتے ہوئے کوئی فیصلہ کریں گے، بھارت کا رویہ مایوس کن رہا ہے، ہماری بلائنڈ کرکٹ ٹیم کو ویزے نہیں دیے گئے بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ کے لئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیں گے،بھارت کا رویہ دیکھنے کے بعد ٹیم بھیجنے سے متعلق فیصلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات پر خط کے مندرجات سے اتفاق نہیں کرتے، آئین میں شہریوں کے حقوق اور املاک کے تحفظ کی گارنٹی ہے۔ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ ہم نے کانگریس ارکان کا خط دیکھا ہے۔

Next Post

اثاثہ جات کیس، احتساب عدالت نے عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کی درخواست نمٹادی

Thu May 25 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی)لاہور کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت شروع ہوئی تو عدالت […]