نو مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کوقانون وآئین کے مطابق سزا ملے گی: وزیراعظم

پشاور(پی پی آ ئی)وزیرِ اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچ گئے۔ گورنر خیبر پختونخواہ حاجی غلام علی نے پشاور ائیرپورٹ پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر پشاور پہنچے جہاں انہوں نے ریڈیو پاکستان پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو پاکستان کی تاریخی عمارت پر حملے سے ہم سب دکھی ہیں، یہ وہ تاریخی عمارت ہے جس میں پاکستان بننے سے قبل ریڈیو کا نظام موجود تھا۔شہباز شریف نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان کو آگ لگانے سے زیادہ ملک دشمنی کیا ہو گی، شر پسندوں کی جانب سے چاغی کے ماڈل کو بھی جلا کر راکھ کر دیا گیا، اس عمارت سے 1947 میں آزادی کی آوازیں بلند ہوئیں، انہوں نے سوال اٹھایا کہ جہاں سے آزادی کی آوازیں بلند ہوئی ہوں اس کو جلا دینا حب الوطنی ہے؟انہوں نے کہا کہ جن شرپسندوں نے یہ شرمناک کام کیا ان میں اور ملک دشمنوں میں کوئی فرق نہیں، 100 سال کے ریکارڈ اور تاریخی ورثے کو تباہ کیا گیا، اپنوں نے دشمن بن کر یہ کام کیا، قانون اور آئین کے مطابق سزا ضرور ملے گی۔وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ ریڈیو پاکستان کے ملازمین کے حوصلے کی داد دیتا ہوں اور ملازمین کی تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا اعلان کرتا ہوں۔

Next Post

بیلا روس کے وزیرخارجہ 30 اور 31 مئی کو پاکستان کا دورہ کریں گے:دفترخارجہ

Thu May 25 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ بیلا روس کے وزیرخارجہ 30 اور 31 مئی کو پاکستان کا دورہ کریں گے، سیکرٹری خارجہ اسد مجید خان 31 مئی کو آزر بائیجان اور جارجیا کا دورہ کریں گے۔ترجمان دفترخارجہ نے ہفتہ وارپریس […]