پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار

راولپنڈی(پی پی آ ئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار کرلیا گیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کا حکم کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں فوری رہا کرنے کی ہدایت کی تھی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب نے اعجاز چوہدری کی تھری ایم پی او کے تحت گرفتاری کیخلاف درخواست منظور کر لی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے اسی بینچ نے پی ٹی آئی رہنماؤں ملیکہ بخاری اور علی محمد خان کی نظر بندی اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کے احکامات پر دوبارہ گرفتاری کے خلاف توہین عدالت کی درخواستیں دائرہ اختیار نہ ہونے کے باعث نمٹادیں۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ راولپنڈی کا کیس اسلام آباد ہائی کورٹ کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا، آپ متعلقہ فورم لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کریں۔

Next Post

پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گی: ڈاکٹر یاسمین راشد

Thu May 25 , 2023
لاہور(پی پی آ ئی) پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما یاسمین راشد نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی نہیں چھوڑوں گی۔انسداد دہشت گردی عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافی کے سوال ’کیا آپ بھی پی ٹی آئی چھوڑ رہی ہیں؟‘ کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا […]