جرمن فٹبال لیگ میں ڈورمنڈ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا

برلن: جرمن فٹبال لیگ میں ڈورمنڈ کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑگیا،دوسری جانب ارجنٹائن فٹبال لیگ میں ویلیز سارس فیلڈ کو دوسری پوزیشن بچانے کے لالے پڑ گئے۔ جرمن فٹبال لیگ میں نمبر 16 کی ہمبرگ ایس وی نے لیگ ٹیبل میں تیسری پوزیشن پر موجود بوروسیا کو تین صفر سے شکست ہرادیا۔ لیگ میں اپ سیٹ شکست کے بعد ہیمبرگ کی پوزیشن میں ترقی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ لیگ کے دوسرے میچ میں وولفز برگ نے بائر کو تین ایک سے شکست دی۔ارجنٹائن فٹبال لیگ میں ویلیز کی دوسری پوزیشن خطرات کا شکار ہوگئی۔۔ لیگ کے اہم میچ میں نمبر بارہ کی ٹیم لانوس نے ویلیزکو دو کے مقابلے میں تین گول سے ہرادیا۔ڈچ فٹبال لیگ میں پی ایس وی نے دلچسپ مقابلے میں این ای سی کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

Next Post

کرس گیل انگلینڈ کیخلاف ہوم ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے

Mon Feb 24 , 2014
کنگسٹن: ویسٹ انڈیز کے ا سٹار آل راﺅنڈر کرس گیل انگلینڈ کیخلاف ہوم ون ڈے سیریز سے باہر ہوگئے۔ انہیں کمر میں تکلیف لاحق ہے، میزبان بورڈ نے انگلینڈ سے تین میچز پر مشتمل سیریز میں اسکواڈ میں کرس گیل کی عدم دستیابی پر ڈیون سمتھ کو بطور متبادل شامل کر لیا ہے۔ گیل کو یہ انجری آئرلینڈ کیخلاف پہلے […]