پاکستان نے عالمی عدم استحکام کے درمیان فوری زرعی خوراک کی تبدیلی پر زور دیا

بلوچستان میں جان لیوا شاہراہوں کے حادثات سے نمٹنے کے لیے ٹریکر سسٹم کا نفاذ

پولیس نے منشیات اور اسلحے کی بڑی کھیپ پکڑ لی، 14 ملزمان گرفتار

کراچی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 68 ارب روپے مختص

سندھ حکومت کا بڑے امدادی پیکیج کا اعلان، گل پلازہ متاثرین میں ابتدائی چیک تقسیم

گورنر سندھ نے دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں پر فورسز کو سراہا، بچے کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

تلاش کریں

جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو 0-9 سے شکست دے دی

صلالہ (پی پی آئی)پاکستان نے جونیئر ہاکی ایشیا کپ کے اپنے دوسرے میچ میں تھائی لینڈ کو شکست دے دی۔قومی ہاکی ٹیم نے تھائی لینڈ کو 0 کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دی، پی پی آئی کے مطابق پاکستان کی جانب سے عبدالرحمٰن نے 5 گول کیے۔اومان کے شہر صلالہ میں جاری جونیئر ہاکی ایشیا کپ میں پاکستان کی کامیابی کا سلسلہ جاری ہے جہاں قومی ٹیم نے دوسرے میچ میں بھی شاندار فتح حاصل کی۔پاکستان کی جانب سے پہلا گول پہلے کوارٹر کے آخری منٹ میں عبدالحنان شاہد نے کر کے برتری حاصل کی، دوسرا گول 19ویں منٹ میں عبدالرحمٰن نے کرکے برتری د گنی کردی۔کھیل کے 30ویں منٹ میں عبدالوہاب نے تیسرا گول کرکے ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کیا اور اس کے بعد عبدالرحمٰن نے لگاتار 4 گول کر کے میچ کو یکطرفہ بنا دیا۔53 ویں منٹ میں ارباز احمد نے پھر 54 ویں منٹ میں مرتضیٰ یعقوب نے پاکستان کی جانب سے 9 واں گول کر کے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔یاد رہے کہ قومی ٹیم اپنا تیسرا میچ 27 مئی کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔