کراچی (پی پی آئی)روپے کی گھٹتی قدر اور سبسڈیز ختم کرنے کے حکومتی اقدام کی وجہ سے ملکی آبادی کی مالی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ اس صورتحال میں تعلیم یافتہ ملازمت پیشہ طبقہ اپنی ضروریات اور اخراجات محدود کرنے پر مجبور ہے۔ پی پی آئی کے مطابق متعدد ایسے افراد کیلئے جن کی آمدنی عام آدمی سے کہیں زیادہ ہے بچوں کو تعلیم دلوانا اب ان کے لیے مشکل ہو گیا ہے۔ان میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کی ماہانہ آمدنی پاکستان کی اوسط ماہانہ تنخواہ سے دو گنا سے بھی زیادہ ہے۔ لیکن ان کا کہنا ہے کہ فی الحال ان کے پاس اپنی بیٹیوں کو اسکول کے بجائے گھر پر پڑھانے اور امتحانات میں ان کی رجسٹریشن ملتوی کرانے کے سوا کوئی چارہ نہیں کیونکہ یہ اخراجات ان کی استطاعت سے باہر ہیں۔
Next Post
سینئر صحافی محمد علی حفیظ کے خسر لیاقت علی کا سوئم آج ہوگا
Thu May 25 , 2023
کراچی (پی پی آئی)سینئر صحافی اور کراچی پریس کلب کے رکن محمد علی حفیظ کے سسر لیاقت علی کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ سوئم بعد جمعہ ت تامغرب ان کی رہائش گاہ R-548سیکٹر10کلیانہ ٹاؤن نارتھ کراچی میں ہوگی۔پی پی آئی کے مطابقلیاقت علی گزشتہ روز علالت کے باعث مقامی […]
