پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

قوم نے شرپسندوں اورفتنہ پھیلانے والوں کے چہرے پہچان لئے ہیں:محسن نقوی

لاہور(پی پی آ ئی) نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ قوم نے شرپسندوں اورفتنہ پھیلانے والوں کے چہرے پہچان لئے ہیں، یوم تکریم شہدا پرپوری قوم کاجذبہ اورعزم دیدنی رہا۔نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے یوم تکریم شہداجوش وخروش سے منانے پر قوم سے اظہار تشکر کرتے ہو ئے کہا کہ قوم نے شہدا اورانکی فیملیزکے ساتھ بھرپور انداز میں یکجہتی کا اظہار کیا، قوم نے یوم تکریم شہدامناکر9مئی کے شرپسندوں اور بلوائیوں کو واضح پیغام دیا ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کے بہادر افسر اور جوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، پوری قوم یکسو اوریکجان ہے،نفاق کی ہر سازش ناکام ہوچکی ہے۔ شرپسندسن لیں کہ پاکستانی قوم کا جذبہ ایمانی انکی شرانگیزی سے بہت بلند ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری قوم نیشرپسندوں کوبتادیاکہ شہداانکی فیملیزاور قومی یادگاروں کی بے حرمتی قعطاً برداشت نہیں، قوم شہداکے ساتھ تھی،ہے اوررہے گی۔