پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے ملک قاسم خان کا ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اعلان

پشاور(پی پی آ ئی) سابق صوبائی مشیر جیل خانہ جات ملک قاسم خان نے بھی ساتھیوں سمیت تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا۔سابق صوبائی مشیر ملک قاسم نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 9 مئی کے واقعے کی پْرزور مذمت کرتا ہوں، مزید وقت اس طرح کی پارٹی میں نہیں گزار سکتا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان جو کہتے ہیں وہ نہیں کرتے اور جو نہیں کہتے وہ کرتے ہیں، خان صاحب آپ نے جو پارٹی کا نام رکھا ہے یہ زیادتی ہے، تحریک انصاف میں انصاف کا کوئی نام نہیں۔
ملک قاسم نے کہا کہ یہ زیادتیاں اور ناانصافیاں کب تک برداشت کرتے رہیں گے، ہمارے قومی مفاد میں ہے کہ ہم تحریک انصاف چھوڑ دیں۔ان کاکہنا تھا کہ ہم سیاست نہیں چھوڑ رہے،اس کو عبادت سمجھتے ہیں، آئندہ کا لائحہ عمل ہم بیٹھ کر طے کریں گے۔یاد رہے کہ کرک سے تعلق رکھنے والے ملک قاسم خان سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کے مشیر رہے ہیں اور وہ 2013 میں آزاد حیثیت سے الیکشن جیت کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے۔