آئرلینڈ کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز میں ڈومیسٹک ٹورنامنٹ کھیلے گی

ڈبلن: آئر لینڈ کی ٹیم نے ویسٹ انڈیز کی ڈومیسٹک ون ڈے ٹورنامنٹ کھیلنے کی دعوت قبو ل کرلی ۔ ایونٹ جنوری کے آخر میں شروع ہوکر فروری کے وسط میں اختتام پذیر ہوگا۔ مہمان ٹیم ویسٹ انڈیز کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں سات ٹیموں کو جوائن کرے گی ۔ آئرلینڈ ٹیم کے کوچ فل سیمنز نے اپنے بیان میںکہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں شرکت سے ہمارے کھلاڑیوں کے پاس اپنی صلاحیتوں کو منوانے اور بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنے کا سنہر ی موقع ملے گا۔

Next Post

جیت کیلئے عمر کی قید نہیں ،دوبارہ گرینڈ سلم جیت کر دکھاﺅں گا : راجر فیڈرر

Tue Dec 31 , 2013
برسبین: سابق عالمی نمبر ایک سوئٹزلینڈ کے ٹینس اسٹار راجر فیڈرر نے کہا ہے کہ وہ 32سال کی عمر میں بھی گرینڈ سلم ٹائٹل جیت سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے متواتر انجریز کے باعث وہ سال 2013میں ایک سنگل ٹائٹل ہی جیت سکے تاہم نئے سال میں وہ شاندار کارکردگی سے گرینڈ سلم ٹورنامنٹ جیتنے میں […]