ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نو مئی کے پرتشدد واقعات باقاعدہ ترتیب دی ہوئی بغاوت تھی: خواجہ آصف

لاہور(پی پی آ ئی) وزیردفاع خواجہ آصف نے جناح ہاؤس لاہور کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نو مئی کا واقعہ ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کے تحت کی جانے والی بغاوت تھی، سب کچھ منصوبہ بندی کے تحت ہوا یہ جلاؤ گھیراؤ اچانک نہیں ہوا ہے، باقاعدہ ترتیب دی ہوئی بغاوت تھی۔ یہ لوگ شہریت کے اعتبار سے تو پاکستانی تھے مگر دل سے یہ پاکستانی نہیں تھے، انھوں نے شہدا کی یادگاروں کو توڑا،۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں اور اداروں میں بھی اختلاف ہوتے رہتے ہیں مگر پاکستان کی 75 سالہ تاریخ میں کسی نے ریڈ لائن کو کراس کرنے کے بارے میں نہیں سوچا ہے، اس شہر میں سویلین سرکاری عمارتیں بھی تھیں مگر انھوں نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا،تاریخ کے روشن باب کو مسخ کرنے کا جرم ناقابل معافی ہے۔وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کو اقتدار میں لانے کے لیے پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کو تراشا گیا تھا،ان کی سیاسی پیدائش گذشتہ دس سال کے دوران ہوئی تھی، ان کے لیے پارٹی چھوڑنا کوئی شرم و حیا والی بات نہیں ہے۔ان میں سے کچھ ایسے بھی ہیں جنھوں نے چار چار پانچ پانچ بار پارٹی چھوڑی ہے اور انھیں آپ جانتے ہیں جو دوڑ لگا رہے تھے۔ فوج کو اس وقت سیاست کا فریق بنانا سب سے بڑا جرم ہے۔ اس وقت فوج کو سیاست میں گھسیٹنا مناسب نہیں ہے۔ عمران خان بار بار کہتا ہے کہ انھوں نے فوج سے بات کرنی ہے، وہ فوج کو اپنا حریف سمجھتا ہے، ان کا ماضی ہی یہی ہے۔