پی سی بی وومن ونگ کے زیر اہتمام انٹڑ ڈسٹرکٹ وومن کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز

میرپورخاص: تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے چیئرمین شفیق احمد خان نے کہا ہے کہ خواتین کی کرکٹ میں دلچسپی یہ ظاہر کرتی ہے کہ تعلیم کا میدان ہو یا پھر کھیل کا میدان خواتین ہمیشہ مردوں کے شانہ بشانہ ہوتی ہیں ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ ان کی بہتر سرپرستی کی جائے ۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے پی سی بی وومن ونگ کے زیر اہتمام میر پورخاص کے پی سی بی گراﺅنڈ میں شروع ہونے والے ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ وومن کر کٹ ٹورنامنٹ سینئر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ڈی سی اے حیدرآباد کے سیکریٹری احمد علی جعفری ،نیشنل بنک حیدرآباد ریجن کے اسپورٹس انچارج عبدالحکیم،جنید بلند ،روزینہ مہر،عبد الستار، کریم وسان ،اسلم قریشیاور نعیم غوری سمیت کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی، انھوں نے تعلیمی بورڈ کی جانب سے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی سندھ کی 6اضلاع کی ٹیموں کے لئے کرکٹ شرٹ دینے کا اعلان کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ممبر گورننگ بورڈ پی سی بی میر حیدر علی خان تالپور ،پی سی بی وومن ونگ حیدرآباد ریجن کے نمائندے عبد الحسین شاہ، سیکریٹری حیدرآباد ریجن کرکٹ ایسو سی ایشن واحد حسین پہلوانی نے کہا کہ اندرون سندھ میں خواتین کرکٹ اس بات کی عکاسی ہے کہ پاکستان کے چھوٹے چھوٹے شہروں میں بھی مردوں کے ساتھ خواتین میں بھی ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ خواتین کھلاڑی بہت جلد قومی ٹیم میں اپنی کارکر دگی کی بنیاد پر جگہ حاصل کرسکیں گی بعد ازاں کھیلے جانے والے افتتاحی میچ میں جامشورو ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے میرپورخاص ڈسٹر کٹ کی ٹیم کو با آسانی نو وکٹو ں سے شکست دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میرپورخاص کی ٹیم 74رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی سارہ غفار 12رنز بنا سکیں ،جامشورو کی جانب سے عروج کنول نے چار جبکہ رقیہ غیور نے تین وکٹیں حاصل کیں ،جامشورو کی ٹیم نے ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا ،حصال مریم اور کپتان بختاور نے ناقابل شکست 27اور 5رنز اسکور کئے۔

Latest from Blog