ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جہانگیر ترین نئی سیاسی پارٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے:ذرائع

اسلام آباد (پی پی آ ئی) سینئر سیاستدان جہانگیرترین نے قریبی ساتھیوں کے مشورے پر نئی سیاسی پارٹی بنانے پر غور شروع کردیا۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نئی سیاسی پارٹی کے پیٹرن انچیف ہوں گے، ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کے علاوہ پی ٹی آئی کے کئی ناراض رہنما پارٹی کا حصہ ہوں گے۔ڈی جی خان، راجن پور، مظفر گڑھ، وہاڑی، لودھراں اور ملتان کے اہم سیاسی خاندان نئی سیاسی جماعت میں شامل ہوں گے۔کراچی، اندرون سندھ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان سے بھی اہم رہنماؤں نے جہانگیر ترین سے رابطہ کیا ہے، قریبی ذرائع کے مطابق پارٹی کے لئے تین نام زیر غور ہیں۔تحریک انصاف سے مماثلت رکھتا نام ہی فائنل کیا جائے گا،جہانگیر ترین گروپ ایک دو روز میں سیاسی جماعت کا نام فائنل کردے گا۔ذرئع کے مطابق جہانگیر ترین اور ہم خیال دوستوں کی جانب سے نئی پارٹی کیلئے ابتدائی کام بھی مکمل کرلیا گیا۔