ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

لاہور(پی پی آ ئی)سابق صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مراد راس نے کہا کہ 15 برس سے پی ٹی آئی کا حصہ تھا۔ ان کے مطابق جہاں آج بیٹھے ہیں سوچا بھی نہیں تھا کہ اس پوزیشن میں بیٹھیں گے۔انہوں نے کہا کہ سنہ 2013 میں تحریک انصاف کا ٹکٹ ملا اور الیکشن جیتا، پھر سنہ 2018 میں الیکشن جیتا اور وزیرتعلیم بنا دیا گیا۔ ان کے مطابق جب وہ سنہ 2008 میں امریکہ سے پاکستان آئے تو اس وقت تحریک انصاف کا پتا نہیں تھا مگر پھر عوامی مفاد میں خدمات انجام دیں اور امریکی شہریت تک چھوڑ دی۔ جب عمران خان زمان پارک میں منتقل ہوئے تو پھر ایسے مشیر ان کے قریب ہو گئے جن کے مشوروں کی وجہ سے حالات اس نہج تک پہنچ گئے۔