دبئی (پی پی آئی)ایشیا کپ کی میزبانی حاصل کرنے کے لئے یو اے ای حکام نے بھی کوششیں شروع کردی ہیں۔ ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے یو اے ای کو میزبانی دینے کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق یو اے ای حکام نے اے سی سی کے صدر جے شاہ سے بھارت میں ملاقات کی ہے اورایشیا کپ کی میزبانی میں بھرپور دلچسپی کا اظہار کیاہے۔جے شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کی ماضی میں یو اے ای پہلی چوائس رہی ہے، انہوں نے ایشیا کپ کے لئے ابوظہبی،دبئی اور شارجہ کو بہترین وینیوز قرار دیا۔ایشیا کپ کی میزبانی یو اے ای کو د ینے پر غور شروع کر دیاگیاہے جس کے بعد سری لنکا میزبانی کی دوڑ سے باہر ہو سکتا ہے۔