کراچی ڈیفنس سوسائٹی میں نوجوان خاتون نے مبینہ طور پر گولی مار کر خودکشی کر لی

کوٹ غلام محمد میں 5 بچوں کی ماں کرنا کولہی نے رسہ گلے میں ڈالکر خود کشی کر لی

خطرناک مسلح مجرم ٹھٹھہ پولیس سے مقابلے میں گرفتار ،ساتھی فرار ،سیاحوں سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون برآمد

اوکاڑہ میں المناک حادثہ ، ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، 14 سالہ بچہ جاں بحق

وفاقی وزیر صحت کی وزیراعظم سے اہم ملاقات ، صحت کے شعبے میں اصلاحات پر بات چیت

ایس ای سی پی نے ”سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس” فریم ورک متعارف کرا دیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کو 2.3 ارب ڈالر کا مزیدقرض دینے پر چین رضامند؛ 1.3 ارب ڈالر قرض کی ری فنانسنگ

اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستانی معیشت کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی، چین پاکستان کو قرض واپسی میں مزید مہلت دینے کے لیے رضا مند ہوگیا۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کو چین سے مزید 2.3 ارب ڈالر کا قرض ملے گا۔ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ 1.3 ارب ڈالر کے تجارتی قرضوں کی ری فنانسنگ اور ایک ارب ڈالر کے چینی حکومت کے فنڈز سے پاکستان کو فوری سہارا میسر آئے گا۔تباہ کن سیلاب کے بعد بحالی کے لیے پاکستان کو کچھ ممالک سے 400 ملین ڈالر تک کی امداد ملنے کا امکان ہے۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان کو آئندہ ماہ کے آخر تک 3.7 ارب ڈالر کا قرضہ واپس کرنا ہے جبکہ موجودہ ملکی ذخائر 4.3 ارب ڈالر کی سطح تک گرگئے ہیں۔ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ جون میں قرضوں کی 2 اہم ادائیگوں کے بعد چین پاکستان کی مزید مالی معاونت کرے گا۔