شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ارکان اسمبلی کے ساتھ عدلیہ بھی آئین وقانون کے تحفظ کا حلف اٹھاتی ہے: مراد علی شاہ

کراچی (پی پی آئی) وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی اور وزیراعلیٰ کے ساتھ ساتھ عدلیہ بھی آئین وقانون کے تحفظ کا حلف اٹھاتی ہے،عدلیہ آئین سے تجاوز کریگی تو ہمیں آواز اٹھانے کا حق ہے، آرٹیکل 63 کی غلط تشریح کی گئی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی بار کے عہدیداران کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔اس موقع خطاب کرتے ہو ئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میں وکیل کا بیٹا ہوں، یہ جمہوری حکومت وکلا کے ساتھ مل کر آئین و قانون کی حکمرانی قائم کرے گی، عدالت نے بھی آئین کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے، عدلیہ کے کئی فیصلے سمجھ سے بالاترہیں۔اس سے پہلے وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی بار کے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔اس موقع پر کراچی بار نے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے بارایسوسی ایشن کی اعزازی ممبر شپ دی۔