شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کور کمانڈر ہاؤس میں آگ پٹرول سے نہیں کیمیکل سے لگائی گئی: خواجہ سعد رفیق

لاہور (پی پی آ ئی) وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کور کمانڈر ہاؤس (جناح ہاؤس)میں آگ پٹرول سے نہیں کیمیکل سے لگائی گئی، 9 مئی کو جو کچھ ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں۔ میڈیا ذرا ئع کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے خوا جہ سعد رفیق نے لاہور میں کورکمانڈر ہاؤس کے دورے کے دوران ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا اور واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے لیگی رہنما نے کہا کہ سب جانتے ہیں یہ قائداعظم کا گھر اور کورکمانڈر ہاؤس ہے، تحریک انصاف کی ساری لیڈر شپ یہاں موجود تھی، اس کے باوجود تحریک انصاف کے شرپسندوں نے جناح ہاؤس کو جلایا اور اس کے تقدس کو پامال لیا۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ہماری سرحدوں کی محافظ ہیں۔ دنیا کی کوئی قوم اپنی فوج کو شرمسار نہیں کرتی، کورکمانڈر اور ان کی اہلیہ سے بدتمیزی کی گئی، یہ کس طرح کے لوگ ہیں۔ ماضی میں کسی نے حساس تنصیبات پر حملے کا سوچا تک نہیں مگر تحریک انصاف کے شرپسندوں نے 3 اطراف سے حملہ کیا۔ جو کام بھارت اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان نہیں کر سکے وہ آپ نے کر دیا۔ یہ کارکنان نہیں دہشت گرد تھے۔