شہر قائدکے نوجوانوں کی بزنس اسٹارٹ اپ میں حوصلہ افزائی کی جائے:پی ڈی پی

اسپیکر ایاز صادق نے صحافت کے تحفظ کے لیے نئی قانون سازی کا عہد کیا

چیئرمین سینیٹ نے صحافیوں کے تحفظ کو جمہوریت کی بنیاد قرار دیا

پاکستان، برطانیہ منظم مجرمانہ سرگرمیوں سے نمٹنے اور ابھرتے ہوئے بین الاقوامی خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو بڑھانے پر متفق8

کوریا کے سفارت خانے نے ثقافتی تبادلے کو فروغ دینے کے لیے

پاکستان کے لاکھوں بچوں کے خون میں سیسے کی خطرناک سطح، ان کی نشوونما کے لیے خطرہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

جیلوں میں مقید خواتین سے بدسلوکی کے الزامات کی تحقیقات، 2 رکنی کمیٹی تشکیل

لاہور(پی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے خواتین قیدیوں سے جیلوں میں بدسلوکی کے الزام کے معاملے پر 2 رکنی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر اور ایس پی ڈاکٹر انوش مسعود چودھری شامل ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق کمیٹی کے دونوں ارکان جیل میں قید خواتین سے ملاقات کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جیلوں میں قید خواتین کا تحفظ میری ذمے داری ہے۔ ساری مائیں بہنیں ہماری ہیں۔ مجموعی طور پر 32 خواتین گرفتار ہوئیں اور ان میں سے 11 ہمارے پاس ہیں۔ کبھی جیل میں خواتین سے بدسلوکی جیسے واقعات تاریخ میں نہیں ہوئے۔ ،وزیراعلیٰ محسن نقوی انہوں نے کہا کہ جب تک میں بیٹھا ہوا ہوں یہ میری ذمے داری ہے کہ ان کو تحفظ دیں۔ جو لوگ یہ الزام لگا رہے ہیں ان کو سوچ سمجھ کر ایسی باتیں کرنی چاہیئے۔ جناح ہاؤس حملے میں جتنے لوگ بھی ملوث ہیں، ان کو نہیں چھوڑا جائے گا، خواہ وہ کتنے ہی اثر و رسوخ والے ہوں، ان کیخلاف حتمی کارروائی کی جائے گی۔ سید محسن نقوی نے مزید کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ کوئی پولیس والا غیراخلاقی حرکت میں ملوث پایا گیا تو اس کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔